29 جنوری، 2015، 5:54 PM

حزب اللہ لبنان

اسرائیلی ذرائع کا حزب اللہ کے ہاتھوں شکست کا اعتراف/حزب اللہ کی تعریف

اسرائیلی ذرائع کا حزب اللہ کے ہاتھوں شکست کا اعتراف/حزب اللہ کی تعریف

مہر نیوز/29 جنوری/ 2015 ء : اسرائیلی اخبارات اور ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کو اسرائیلی فوج کی شکست قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جوابی کارروائی کرکے اسرائیلی فوج کے چھکے چھڑا دیئے ہیں۔ حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے جبکہ فلسطین اور لبنان میں اسلامی مقاومت نے حزب اللہ کے حملے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی اخبار یدیعوت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی اخبارات اور ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کو اسرائیلی فوج کی شکست قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جوابی کارروائی کرکے اسرائیلی فوج کے چھکے چھڑا دیئے ہیں۔ حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے جبکہ فلسطین اور لبنان میں اسلامی مقاومت نے حزب اللہ کے حملے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قنیطرہ میں اسرائیلی  فوج حملے کے بعد حزب اللہ کی کسی بھی جوابی کارروائی کے لئے بالکل آمادہ تھی  لیکن اسے حزب اللہ لبنان کے سریع اور دقیق حملے کا بالکل پتہ نہیں چل سکا جس سے اسرائیلی فوج کی طاقت کا طلسم حزب اللہ نے ایک بار پھر توڑ دیا ہے۔ حزب اللہ نے کل لبنان کے مقبوضہ علاقہ مزارع شبعا میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرکے 17 اسرائيلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ایک اسرائيلی فوجی کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ حزب اللہ کے اس حملے کے بعد اسرائيلی اخبار یدیعوت نے پہلے صفحہ پرسرخی میں لکھا ہے کہ " اسرائيل کو شکست ہوگئی" واضح رہے کہ 18 جنوری کو اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے قنیطرہ کےعلاقہ میں حملہ کرکے حزب اللہ کے 6 مجاہدین کو شہید کردیا تھا اس حملے میں ایک ایرانی جنرل محمد علی اللہ دادی بھی شہید ہوگئے جو شام میں مشاورت کا کام انجام دےرہے تھے۔ ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان نے قنیطرہ کے شہداء کا انتقام لیکر مسلمانوں اور عزادار خاندانوں کے دلوں کو شاد کردیا ہے فلسطینی تنظیم حماس نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو ایک پیغام میں مبارباد پیش کی ہے۔

News ID 1849099

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha